اسلام آباد(این این آئی )موٹروے اسلام آباد تا پشاور (M-1) برہان سے صوابی تک تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث آج رات 02بجے سے کل دوپہر02بجے تک موٹروے (M-1) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔ لہذا پشاور جانے والی ٹریفک برہان انٹر چینج سے جی ٹی روڈ استعمال کریں جبکہ پشاورسے اسلام آباد کی طرف آنے والی ٹریفک صوابی انٹر چینج سے جی ٹی روڈ استعمال کریں گے۔ موٹروے اسلام آباد تا لاہور (M-2) کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ تک تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث مورخہ 22ستمبر 2016کو صبح 05بجے سے شام 05بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔ لہذا لاہور سے آنے والی اور لاہور جانے والی ٹریفک شیخوپورہ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ استعمال کریں ۔موٹرویز پر سفر کرنے والوں سے گزارش ہے کہ مذکورہ دنوں کے مقرر ہ اوقات میں متبادل راستہ کے طورپر جی ٹی روڈ استعمال کریں۔ مزید معلومات ، مدد اور راہنمائی کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) ڈائل کریں۔