لاہور( این این آئی)تحریک انصاف او ر عوامی تحریک کو اپنی اپنی سیاسی قوت کا بڑا زعم ہونا حکومت مخالف تحریک کے اتحاد میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے تحریک کے ہائی جیک ہونے کے خدشات کا بھی شکار ہیں ۔ ایک ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی سیاسی قوت پر ناز کرتی ہے اور اپنی حکمت عملی کوبھی کامیاب قرار دیا جارہا ہے ۔ اسی زعم کے باعث عوامی تحریک ان خدشات کا بھی شکار ہے کہ ہماری جدوجہد کی کامیابی کی صورت میں کریڈٹ تحریک انصاف لے لے گی ۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے عوامی تحریک کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں اور قیادت کو مستقبل میں عوامی تحریک کے ساتھ چلنے کے حوالے سے محتاط رہنے کی تجویز بھی دید ی گئی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنمابھی واضح اظہار کر چکے ہیں کہ عوامی تحریک کے مقابلے میں ہمارے پاس بڑی سیاسی قوت ہے اس لئے ہمیں کسی کا مرہون منت نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی الگ تھلگ جدوجہد جاری رکھنی چاہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے پریس کانفرنس کر کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے طریق کار پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جارہا تھا کہ اس کے بعد طاہر القادری کی طرف سے اچانک دو ہفتے کیلئے لندن روانگی کے بعد پی ٹی آئی میں عوامی تحریک کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی راہیں کیوں’’جدا‘‘ ہوئیں؟حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































