اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور بحریہ اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کی پاکستان میں تیاری پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب پہلا قدم ہے، بحری جہازوں کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ ملکی دفاع بھی مضبوط ہوگا۔
ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر ہے، راہداری منصوبے سے ملکی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے سمندری حدود کی حفاظت بہت ضروری ہے اور اس کے لئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ چین کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے اور شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے مزید کام جاری ہے ۔
ہم سی پیک کی حفاظت کیلئے اپنی جان لڑا دیں گے نیول چیف نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































