جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی کمائی اور ٹیکس، خود ہی سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )میری انکم اور ٹیکس کے حوالے سے جان بوجھ کر جھوٹے الزام لگا رہی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میری انکم اور ٹیکس پر پروپیگنڈا کر رہی ہے ،در حقیقت میں نے اپنی تمام انکم پر ٹیکس ادا کیا ہے جس میں زرعی انکم بھی شامل ہے ،اس حوالے سے تفصیلات ٹیکس ریٹرن میں درج ہیں ٗانہوں نے کہاکہ کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ،میں نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی ذاتی بچت سے دو کروڑ روپے خرچ کیے جس کی تفصیلات پی ٹی آئی کے ویب سائٹ پر درج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے تمام مالی معاملات شفاف ہیں اور لوگوں کو ان کی تفصیلات دستیاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے 4لاکھ77ہزار روپے زرعی آمدنی پر ٹیکس دیا اور 76ہزار دیگر انکم پر ٹیکس ادا کیا ،یہ سب ٹیکس ریٹرن میں درج ہے ،مسلم لیگ ن جان بوجھ کر جھوٹ بول رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے اور میرٹ پر پیشہ ور مینجمنٹ کے ذریعے دکھا یا ہے کہ کس طرح عوامی اداروں کو نجکاری کے بغیر قابل عمل بناتے ہیں۔خیبر بنک نے پہلی مرتبہ اپنے شیئر ہولڈرز کو تین بلین روپے سے زائد کا حصہ دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…