ملتان(آئی این پی)سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے افتتاح کیلئے گدھا ریڑھی پر ملتان پہنچے۔ ملتان کے چوک گھنٹہ گھر میں جھاڑو دے کر پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔رکن قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں ملتان سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی مظفر گڑھ سے ایک جلوس کی شکل میں بسوں کے قافلے کے زریعے چوک گھنٹہ گھر پہنچے تووہ گدھاریڑھی پر سوار تھے چوک گھنٹہ گھر آمد کے بعد انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ دربار حضرت شاہ رکن عالم ؒ پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں دعا کی اور مزار کے احاطہ میں جھاڑو دیا بعد ازاں انہوں نے چوک گھنٹہ گھر پر جھاڑو دیا اور رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ۔