جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اورآصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے والدانتقال کرگئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ اویس مظفر ٹپی کے والد مظفر حسین سید جو رضائے الہٰی سے گذشتہ روز وفات پا گئے تھے۔ آج عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں بڑی تعداد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ، عمایدین شہر اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں نمایاں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، اویس شاہ نورانی، وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی، ابو بھائی، سید نجمی عالم، عقیل کریم ڈھیڈی، عمران اسماعیل، صوبائی وزراء محمد علی ملکانی، نادر حسین خواجہ، بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی ، جاوید ناگوری، لطیف مغل، عزیز میمن، حبیب میمن، ارباب وزیر میمن، الطاف خواجہ ، سردار نزاکت حسین ، اقبال رکشہ والا، تیمور سیال ، ارشد نقوی ، نوید زبیری ، شبیر قریشی شریک تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پی پی پی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوامی حکومت گذشتہ آٹھ سال سے عوام کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی سندھ میں سوئپ کرے گی اور کراچی میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن صاف و شفاف انداز میں ہوئے ہیں ، مخالفین کو اپنی شکست تسلیم کرنی چاہیے۔مرحوم مظفر حسین سید کی فاتحہ سوئم 11 ستمبر بروز اتوار نمازعصر تا مغرب ان کی رہائشگاہ 8/2، کریک لین 3 آف خیابان اتحاد، ڈی ایچ اے فیز 6 پر منعقد ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…