کراچی (این این آئی) سیکیورٹی خطرے کے پیش نذر پانچ سال منگھوپیر درگاہ پر میلا نہ منعقد ہونے کے بعد بالآخر آج میلے کا افتتاح کردیا گیا ۔حضرت سید سخی سلطان حسن المعروف منگھوپیر بابا کے درگاہ پر میلے کا افتتاح ڈھول کی تاپ پر عقیدت مندوں کا دھمال مزار کے قریب مگرمچھوں کی نرسری میں مگرمچھوں کے سردار مور ثواب کا غسل مور ثواب کو میٹھا حلواہ کھلایا گیا اور عطر لگائی گئی سینکڑوں عقیدت مندوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی نے میلے کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ سماجی کارکن عبدالشکور مینگل سرور شاہ اخوندذادہ ہیڈ محرر محمد وحید تنولی ایاز و دیگر شریک تھیمنگھوپیر پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نذر سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے پولیس کی اضافی نفری نے منگھوپیر مزار کی سیکیورٹی سنبھال رکھی تھی سیکیورٹی کے بہتر انتظامات پر ذائرین و انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سال منگھوپیر میں میلا منعقد نہ ہونے کے سبب رونقیں مانند پڑ گئی تھی دہشتگردی کے خلاف غلام حسین کورائی نے بہادری کے ساتھ جنگ لڑی بہترین حکمت عملی کے سبب منگھوپیر کو دہشتگردوں سے پاک کیا غلام حسین کورائی کی جدوجہد کے باعث ہی آج منگھوپیر میں میلے کا انعقاد ممکن ہوا ہے منگھوپیر میلے کے انعقاد کا تمام تر کریڈت پولیس اور رینجرز کو جاتا ہے ذائرین سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ بلا خوف و خاطر منگھوپیر میلے میں شریک ہو اور عقیدت کا اظہار کرے ۔ بعد ازہ مگرمچھوں کی نرسری سے سردار مگرمچھ مور ثواب کو غسل دیکر سینکڑوں عقیدت مندوں نے ڈھول کی تاپ پر دھمال کرتے ہوئے حضرت سخی سلطان المعروف منگھوپیر بابا کے مزار پر حاضری دی ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی سرور شاہ اخوندذادہ اور عبدالشکور مینگل نے خلیفہ سجاد کے ہمراہ درگاہ پر چادر چڑھائی۔ منگھوپیر میلا تین روز جاری رہنے کے بعد بروز پیر چاند رات کو اختتام پذیر ہوگی۔