لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) 23 ستمبر سے شروع ہونے والے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی حیثیت سے فیصلہ کیا ہے کہ رائیونڈ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم جمہوری حدود میں رہ کر احتجاج کریں گے۔ طاہر القادری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر نئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تیاری کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ رائے ونڈمارچ اورہمارے احتجاج کے مقاصد ملتے جلتے ہیں تاہم ہم اپنی شناخت قائم رکھیں گے اوراپنااحتجاج ہرسطح پرجاری رکھیں گے ۔سیاسی تجریہ کاروں نے پاکستان عوامی تحریک کے اس اعلان کہ وہ عمران خان کے رائے ونڈمارچ میں شریک نہیں ہوگی کوتحریک انصاف کے لئے ایک سیاسی جھٹکاقراردیاہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں کاکہناتھاکہ یہ الگ بات ہے کہ عوامی تحریک کے پاس پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں لیکن اس کے پاس سٹریٹ پاورضرورہے جوکہ اس وقت تحریک انصاف کےلئے ضرورہے ۔