لاہور(نیوزڈیسک)طاہرالقادری نے ’’کپتان‘‘ کو سرپرائز دیدیا، تفصیلات کے مطابق کپتان کی اہم اتحادی جماعت عوامی تحریک نے مارچ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ طاہرالقادری کا لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا رائیونڈ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے اس سے بدامنی کا خدشہ ہے۔ طاہرالقادری نے حکومت پر نئی طرز کا سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کرنے کا الزام لگایا اور کہا پنجاب پولیس کو عوامی تحریک سیکرٹریٹ میں سرچ آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔ رینجرز، ایم آئی، آئی ایس آئی، پولیس اور میڈیا مل کر چیکنگ کر لیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے بھارتیوں کو دئیے جانے والے ویزا فارم کی کاپیاں میڈیا دکھائیں اور کہا بھارتیوں کو ریکارڈ میں ملازم شو نہیں کیا جاتا۔ طاہر القادری نے کہا وہ آج تک نریندر مودی سے ملے نہ ہی کبھی ان کی تعریف کی۔