اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو عید کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد و راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں عید کے مواقع پر دہشتگردی اور کسی ناخوش گوار واقع سے بچنے کے لئے تھانہ سبزی منڈی ، تھانہ گولڑہ، پیر ودھائی میں پولیس ار رینجرز کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔
سرچ اپریشن کید وران سکیورٹی فورسز نے نے15افغان باشندوں سمیت 18مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مشتبہ افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کو عید کے موقع پر عید گاہوں ، امام بارگاہوں اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور نادرا حکام کو سیف سٹی منصوبے کے تحت لگنے والے کیمروں سے نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، اہم گرفتاریاں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں