اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان (کل ) جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپنے خلاف ریفرنس کا معاملہ اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی احتجاج کے دوران ریفرنس کے معاملے پر تقریروں کے بعد اب پارلیمنٹ کے اندر بھی بولنے کا فیصلہ کیا ٗ پی ٹی آئی چیئرمین جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،.ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے خلاف ریفرنس بھجوانے اور وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس سپیکر کو بھجوایا گیا تھا جسے مسترد کردیا گیا۔سیاسی ماہرین کے مطابق عمران خان کے اسمبلی میں آنے سے حکومت کومذیدسخت وقت ملے گاجس کی وجہ سے حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتاہے ۔