اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہمنا فیصل واڈا کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واڈا کو کراچی میں سول سوسائٹی کے ایک جلسے کے دوران گرفترار کر لیا گیا ۔ انہیں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے خود گرفتار کیا ۔جبکہ عینی شاہدین کے مطابق انہیں گریبان سے گھسیٹ کر بکتر بند گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید مزاحمت کی جبکہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا ۔