منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قومی اداروں کی نجکاری اپنی جگہ ،حکمرانوں نے اپنی سکیورٹی کے لئے اربوں روپے جھونکنے کافیصلہ کرلیا،وجہ بھی بتادی گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایک طرف غربت کی سطح میں اضافہ ہورہاہے اورکئی اداروں کے ملازمین کوتنخواہیں بھی دودوماہ بعد جاری کی جارہی ہیں اسی طرح پاکستان سٹیل مل جیسے ادارے کی نجکاری کی تیاریاں بھی جاری ہیں تواس وقت ہی حکمرانوں نے اپنی سکیورٹی کے لئے اربوں مالیت کی گاڑیاں خریدنے کافیصلہ کیاہے اوروفاقی حکومت نے اربوں روپے مالیت کی 35 ہائی سکیورٹی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دےدی ہے اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہواجس میں کمیٹی کے ایجنڈے کوبالائے طاق رکھتے ہوئے 35 قیمتی اور ہائی سیکیورٹی گاڑیاں درآمد کرنے کی سمری پیش کی گئی۔سمری پیش کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ گاڑیاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے خریدی جارہی ہیں۔کمیٹی نے گاڑیاں خریدنے کی سمری منظور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ بھی دے دی۔جبکہ اس سے قبل بھی زیر اعظم نواز شریف کے لیے 24 کروڑ روپے کی 2 ’بی ایم ڈبلیو‘ ہائی سیکیورٹی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، جبکہ وزیر اعظم کے اسکواڈ کے لیے 8 ’وی ایٹ‘ گاڑیاں بھی خریدی گئی تھیں۔جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت نے تین سال کے لئے گاڑیوں کی خریداری پرپابندی بھی عائد کررکھی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…