ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

اورنج لائن میٹروٹرین ،پنجاب حکومت نے بڑااعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )اورنج لائن میٹروٹرین ،پنجاب حکومت نے بڑااعلان کردیا.وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہیں اورمعیشت کے اشارئیے بھی حوصلہ افزا ہیں ،زرمبادلہ کے ذخائرملک کی تاریخ میں 23ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں ،پاکستان کو اگرچہ دہشت گردی ،توانائی بحران اوردیگر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے تاہم وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی ٹیم کی شبانہ روز کی محنت کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،بلاشبہ یہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے،پاکستان ہمارا ملک ہے اورہم سب نے ملکر اسے سنوارنا ہے،ذاتی پسند اورنا پسند سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہے اورپاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلانا ہے ،محنت،امانت اوردیانت ہی ایسا واحد راستہ ہے جسے اپنا کرپاکستان اپنی منزل حاصل کرے گا،بہت وقت ضائع ہوچکا اوراب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں،ہمیں ماضی کی غلطیوں اورکوتاہیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے،بدقسمتی سے دھرنے اورانتشار کی سیاست کرنیوالوں نے پاکستان کادھڑن تختہ کیا،قوم کے قیمتی 8 ماہ ضائع کرکے ترقی کے سفر میں رکاوٹ پیدا کی، پاکستان کیساتھ اس سے بڑا ظلم ،زیادتی اوردشمنی کوئی اورہونہیں سکتی۔آج دھرنا دینے والے عناصر مختلف شکلوں میں دوبارہ سامنے آئے ہیں لیکن اب دھرنا سیاست کی ہوا نکل چکی ہے اورعوام نے ان کاپہلے ساتھ دیا نہ اب دیں گے۔آج ایک بار پھر دھرنے دینے والے یہی عناصرسامنے آگئے ہیں گوکہ ان کی احتجاجی سیاست کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے کیونکہ عوام ان کے عزائم سے آگاہ ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے عوام کے دلو ں میں یہ بات ڈال دی ہے کہ دھرنے دینے والے دراصل عوام کی ترقی کے مخالف ہیں اور ان کے دھرنے و احتجاجی سیاست عوام کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے،اسی لئے عوام ان عناصر کی دھرنے اوراحتجاج کی سیاست سے لاتعلق ہیں۔پاکستان کی برآمدات کو بڑھا کر معیشت کو مضبوط کر کے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں ۔آئیں ملکرفیصلہ اوریہ عہد کریں کہ محنت کے ذریعے پاکستان کی برآمدات کو بڑھا کرملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ایوان وزیراعلیٰ میں ایوان صنعت و تجارت لاہور کے زیر اہتمام ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ 2016کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے اپنی مصنوعات کی بہترین برآمدات پر ایکسپوٹرز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب انتہائی شاندار ہے اور یہ تقریب ان عظیم پاکستانیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرکے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔میں ان مایہ ناز ایکسپوٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل چیلنجز اورحالات میں بھی ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے ۔ میں ملکی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کے پریمئر چیمبر ایوان صنعت و تجارت لاہور کے شاندار اورمتحرک کردارکو بھی سراہتا ہوں اوراس کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر2014ء میں چین کے صدر نے پاکستان سے ترقیاتی منصوبوں پر معاہدوں کیلئے یہاں آنا تھالیکن دھرنے والوں کی منفی سیاست آڑے آئی اوران منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔اگلے سال اپریل میں جب چین کے صدر پاکستان آئے تو46ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط ہوئے ۔ملک کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ ابھی ان طے پانے والے معاہدوں کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کا آغازہوااوران منصوبوں پر تیزرفتاری سے دن ر ات کام ہورہا ہے ۔عوام کی ترقی کے مخالفین نے پھر یہ پراپیگنڈا شروع کردیا کہ یہ چین سے مہنگے قرضے لیے گئے ہیں ۔ان عناصر نییہ بھی نہ سوچا کہ بجلی بحران کے باعث پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اورصنعتیں یہاں سے منتقل ہورہی ہیں اورملک کا نقصان ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے ۔ساہیوال میں 1320میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ 23ماہ کی ریکارڈ مدت میںِ مکمل ہونے جارہا ہے ۔دنیا کی تاریخ میں اتنی گنجائش والے کول پاور پلانٹ کی اتنی جلدی تکمیل کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اگر 23ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے تو اس کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت اورتجارت کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں میری تجویز پر پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600میگاواٹ کے منصوبے لگانے کا فیصلہ ہوا۔ان میں سے 1200میگاواٹ کا منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگارہی ہے ۔گیس کی بنیاد پر لگنے والے ان منصوبوں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان منصوبوں پر امریکہ اورچین کی وہی کمپنیاں کام کررہی ہیں جنہوں نے چھ سال قبل گدو پاور پلانٹ لگایا تھا اس وقت یہ منصوبہ9لاکھ ڈالر فی میگاواٹ لاگت پر لگایا گیا جبکہ پنجاب میں 3600میگاواٹ کے منصوبے ساڑھے چار لاکھ ڈالر فی میگاواٹ کے حساب سے لگائے جارہے ہیں ۔ان منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جس کا فائدہ قومی خزانے کو ہوا ہے ۔ان منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکا کیونکہ ان منصوبوں کے بارے میں کسی نے عدالت سے رجوع نہیں کیا حالانکہ رینٹل پاور کے دور میں توانائی منصوبوں کے بارے میں عدالتوں سے لوگوں نے رجوع کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا اور46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بے مثال پیکیج دیا۔پاکستان کی تاریخ میں 46ارب ڈالر تو دور کی بات ہے کبھی46لاکھ ڈالر کے معاہدے پر اس کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے کام شروع ہونے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان کی 69سالہ تاریخ میں یہ منظر بھی پہلی بار دیکھا ہے کہ چین سے طے پانے والے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ان پر کام کا آغاز کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے اگر مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے اور سی پیک کا تحفہ دیا ہے تو ہمیں اس نادر موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے مل کردن رات محنت کرنا ہے اور قوم کو مشکلات سے نکال کرترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنارکرنا ہے ۔خدارادھرنے دینے والے ہوش کے ناخن لیں اور اپنے منفی رویوں کو ترک کرکے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کریں ۔ملک کی تاریخ کا دھارا بدلنے کے لئے ملکر کام کریں گے تو قوم کو بھی خوشی ہوگی اب جب ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے تو دھرنوں کے ذریعے اس میں روڑے اٹکانا ملک و قوم کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ایسے مواقع صدیوں بعد آتے ہیں اور اگر ہم نے اسے بھی ضائع کردیا تو شاید پھر کبھی ایسا موقع نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گیس کی کمی کے مسئلے کو ختم کردیا ہے اوراب پنجاب کی صنعتوں کو تسلسل کے ساتھ گیس مل کررہی ہے ۔انشاء اللہ ملک سے توانائی بحران کا بھی خاتمہ کریں گے اور 2018ء تک ملک میں بجلی کی ریل پیل ہوگی۔وزیراعلیٰ نے ایکسپوٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے عظیم پاکستانی ہیں جنہوں نے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں اورآپ ہی نے ملک کے حالات کو بدلنا ہے ۔اگر آپ نے اب اپنا کردارادا نہ کیا تو لوگ مجھے ہی نہیں بلکہ آپ سے بھی پوچھیں گے کہ ملک کی قسمت کھوٹی کیوں ہونے دی۔قوموں کی زندگیوں میں چیلنجزآتے ہیں اوران میں وہی قومیں سرخرو ہوتی ہیں جو ان چیلنجز کا دیوانہ وار مقابلہ کرتی ہے ۔ چین ،جاپان،جرمنی ،ترکی اورملایشیاء کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جو اپنی محنت کے ذریعے ترقی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹروٹرین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین اورمعیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا یہ عظیم الشان منصوبہ ہے اوراس منصوبے کے خلاف وہ لوگ تاریخی ورثے کے متاثر ہونے کے بہانے پر عدالت گئے ہیں جنہوں نے کبھی شالامار باغ نہیں دیکھا۔پی ٹی آئی کے وکلاء اورلاہور بچاؤ تحریک کے لوگوں نے عدالت عالیہ میں منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں تاریخی ورثے کے حوالے سے منصوبے پر حکم امتناعی جاری کیا تاہم اپنے اس 300صفحات کے فیصلے میں کرپشن پر ایک لفظ تک نہیں لکھا۔اگر منصوبے میں قیامت تک ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے بارے میں عدالت عالیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم ہم اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین عام آدمی کا منصوبہ ہے اورمفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے سے ٹرانسپورٹ کلچر بدلے گااورعام آدمی اس سے مستفید ہوگا۔سینئر نائب صدرایوان صنعت و تجارت لاہور الماس حیدر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر میں ایکسپوٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ایکسپوٹرزبہادراورمحنتی لوگ ہیں جو ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ۔چےئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ مظفر خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانا،روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنااورسرمایہ کاری کو فروغ دینا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا مشن ہے جس کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر آمدات بڑھائے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ۔ ایکسپورٹ بڑھنے سے معیشت مضبوط ہوگی جس سے روزگار کے مواقع بڑھے گے اوراس کا عام آدمی کو فائدہ گا۔پنجاب حکومت اورفنانس ڈیپارٹمنٹ ایکسپوٹر زکو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔تقریب میں سیکرٹری صنعت،ایوان صنعت و تجارت لاہور کے عہدیداران،صنعتکاروں،تاجروں اور ایکسپوٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…