پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )یوم دفاع کے موقع پر پشاور میں ہونے والی تقریب میں کرنل قاسم عرف کیپٹن گل شیر لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے ۔ کرنل قاسم اصل میں میں فوجی ہیں ،ان کی شہر ت کو چار چاند لگانے میں معروف ڈرامہ الفا براوو چارلی ہے الفا بروو چارلی میں ان کی شہرت ان کے نام کیپٹن گل شیر کی وجہ سے ہوئی ۔ تقریب میں لوگ انہیں دیکھ کر ان کے پاس آنے لگے ۔ اس موقع پر کرنل قاسم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے مذہب اسلام ، یونیفارم اور ملک سے بہت محبت ہے ۔ جس کا علم لے کر ہم اس وقت پاک فوج میں یونیفارم تانے کھڑے ہیں۔