اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستان زندہ باد‘‘ امریکی فوج بھی پاک فوج کے گن گانے لگی‘ بڑا اعتراف کر لیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جنرل رک بی میٹسن نے پاک فضائیہ کے جذبے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس تربیت سے لگن رکھنے والی فورس ہو تو یقیناًاپنے اہداف بہتر انداز میں حاصل کر سکتے ہیں۔ مشترکہ مشق میں حصہ لینے کیلئے پاک فضائیہ کے پائلٹس ایف 16۔ سی / ڈی طیاروں کے ساتھ 77 ہزار میل پرواز کرکے امریکی ریاست نیواڈا پہنچے جہاں انہوں نے ریڈ فلیگ 16۔4 نامی مشقوں میں حصہ لیا۔ میجر جنرل رک بی میٹسن جو آفس آف ڈیفنس ریپریزنٹیٹو پاکستان کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ جب آپ کے پاس اس قدر پیشہ ورانہ ‘ تربیت سے لگن رکھنے والی فورس ہو تو آپ یقیناً اپنے اہداف بہتر انداز میں حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ارکان نے مشقوں کے دوران نہ صرف بہترین پیشہ ورانہ مہارتوں بلکہ دوسروں سے تعاون کا بھی زبردست مظاہرہ کیا۔
انہوں نے دستیاب ٹیکنالوجی سے بہترین انداز میں کام لیا اور ہم اس حوالہ سے ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل سید نعمان علی نے کہا کہ ہمارے مشترکہ اہداف کے حصول میں ایف 16۔ طیاروں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ سٹریٹجیک سطح ‘ صلاحیت میں اضافے اور زمین پر اہداف کے حصول کے حوالہ سے ایف 16۔ طیارے انتہائی مفید ہیں ۔میجر جنرل رک بی میٹسن نے بتایا کہ وہ طویل عرصہ تک مشرق وسطیٰ میں تعینات رہے تاہم پاک فضائیہ کے نہ صرف پائلٹس بلکہ لڑاکا طیاروں کی دیگر بحالی اور مرمت کرنے والے عملہ نے بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ مشق سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا اور انہیں حقیقی صورتحال میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملا۔ ایئر وائس مارشل سید نعمان علی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فوجی مشقوں اور خطہ میں جاری سرگرمیوں دونوں صورتوں میں ایک دوسرے سے بہترین تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے اس تعاون میں مستقبل میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…