ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا خطرناک ترین حربہ سو فیصد کامیاب،حکومت کے پاس اب جواب دینا ناممکن

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحر یک انصاف نے بورے والا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے ویڈیوزثبو ت پیش کر دےئے، ویڈیوز میں ریٹر نگ آفیسر عامر جاوید اور (ن) لیگی امیدوار یوسف کسیلہ دیگر سر کاری عملے کیساتھ ملکر ووٹوں کے تھیلوں میں ردوبدل کر کے پہلے سے موجود سیلیں توڑ کر نئی سیلیں لگا رہے ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بورے والا ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے ویڈ یو ثبوت پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دھاند لی کر نیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے اور تحر یک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ کو کا میاب قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے نوٹس نہ لیا تو ہائیکورٹ اور الیکشن میں پٹیشن دائر کر یں گے،(ن) لیگ والوں نے دھاندلی کر نے کی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اگر ہم دھاندلی پر انصاف مانگتے ہیں تو یہ ہمار اآئینی اور جمہوری حق ہے،ویڈ یومیں صاف پتہ چل رہا ہے کہ ریٹر نگ آفیسر عامر جاوید اور (ن) لیگی امیدوار یوسف کسیلہ دیگر سر کاری عملے کیساتھ ملکر ووٹوں کے تھلوں میں ردبدل کر کے پہلے سے موجود سلیں توڑ کر نئی سلیں لگا رہے ہیں ۔وہ سوموار کے روز لاہور پر یس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘تحر یک انصاف کی بورے والا سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی خاتون امیدوار عائشہ نذیر جٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحر یک انصاف سید صمصام بخاری کے ہمراہ میڈیا کو دھاندلی کے حوالے سے ویڈ یوز ثبوت دکھانے کے موقعہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے چوہدری محمدسرور نے پر یس کانفر نس کے دوران میڈیا کو جو ویڈ یو ز دکھائی ان میں (ن) لیگ کے امیدوار یوسف کسیلہ ‘ریٹر نگ آفیسر عامر جاوید ایک سرکاری سکول کی عمارت میں صبح سویر ے ووٹوں کے تھلوں کو کھول کر ان میں ووٹ نکالنے کے ساتھ ساتھ نئے ووٹ ڈالتے او ر ووٹروں کے تھلوں کو دوبارہ سیل کر رہے ہیں ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ حکمرانوں کی آئے روز کی دھاندلی کی وجہ سے عوام کا جمہو ریت اور موجودہ الیکشن کمیشن کے نظام سے اعتماد ختم ہو رہا ہے کیونکہ عوام ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں اور کا میاب کوئی اور ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف دھاندلی کی صرف باتیں کر نے پر یقین نہیں رکھتی ہم نے ہمیشہ قوم او ر الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے سامنے دھاندلی کے ثبوت رکھے ہیں لیکن جب کوئی اس کا نوٹس نہیں لے گا تو پھر احتجاج اور آواز بلند کر نا ہمار ا حق ہے اور اگر الیکشن کمیشن نے بورے والا ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کا نوٹس نہ لیا تو ہم اس دھاندلی کے خلاف ہائیکورٹ میں جانے کیساتھ ساتھ الیکشن کمیشن میں بھی پٹیشن دائر کر یں گے ۔خاتون امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ میرے حلقے میں ہونیوالی دھاندلی کے جتنے ثبوت میں سامنے لیکر آئی ہوں اتنے زیادہ اور شفاف ثبوت فراہم کر نے کی کوئی اور مثال نہیں ملتی لیکن بد قسمتی سے کوئی نوٹس نہیں لے رہا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو دھاندلی کر نے کا بہت تجر بہ ہے میرے حلقے میں (ن) لیگ نے پری پو ل دھاندلی ور الیکشن والے دن سمیت3مر حلوں میں دھاندلی کی ہے (ن) لیگ کے ورزاء حلقے میں ووٹ مانگتے رہے ‘(ن) لیگی امیدوار نے لوگوں کو بیت المال ‘بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام سمیت دیگر شعبوں سے کروڑوں کی رشوت دی اور میرے وہ سپورٹر جو سر کاری ملازمتیں کرتے ہیں انکو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں گئیں مگر اسکے باوجود (ن) لیگ کا میاب نہیں ہوئی بلکہ دھاندلی سے یوسف کسیلہ خود کو ایم پی اے سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ دھاندلی کاسخت نوٹس لے اور دھاندلی میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت سزائیں دلائے اور مجھے کا میاب قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹر نگ آفیسر خود دھاندلی میں ملوث ہے جسکے ثبوت بھی موجود ہے اس لیے اس نے ہماری درخواست کے باوجود ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں کروائی ہے اور ہمیں آج تک بھی درجنوں پولنگ اسٹیشن کے فارم14/15نہیں ملے اور صرف70پولنگ اسٹیشن کے نتائج آنے پر ہی ضلعی انتظامیہ نے (ن) لیگ کے امیدوار کو کا میاب قراردیدیا ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں کے تقد س کی حفاظت نہیں ہوگی تو عوام کا جمہوریت او ر الیکشن کمیشن سے مزید اعتماد اٹھ جائیگا اور جب وزیر اعلی ضمنی انتخابات سے ایک دن پہلے خود ضلعی انتظامیہ کو فون کر کے کہیں گے مجھے نتائج چاہیے تو پھر دھاندلی ہی ہوگی جو اس ملک اور قوم کے ساتھ ظلم ہے جسکے خلاف ہم آواز بلند کر رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…