لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اپوزیشن کے احتجا ج میں شرکت کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کیخلاف انفرادی طور پر بھی میدان میں آنے پر غور شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق ) کے بعض رہنماؤں نے قیادت کو تجویز دی ہے کہ ہمیں اپنی پارٹی حیثیت اور شناخت کیلئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف از خود بھی میدان میں نکلنا چاہیے جس سے اپنے کارکنوں کو بھی متحرک کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کی قیادت نے اس تجویز پر غور شروع کر دیا ہے اور عید الاضحی کے بعد پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔