جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

راولپنڈی،پولیس افسر کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی، شہری کی منت سماجت

datetime 22  اگست‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی میں تعینات سب انسپکٹر مبینہ طور پر رشوت ستانی میں ملوث نکلا۔رپور ٹ کے مطابق تھانے کے اندر مبینہ لیں دین کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں باوردی سب انسپکٹر کو اپنے کمرے میں بیٹھے چند افراد سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ایک شخص کو کچھ رقم سب انسپکٹر کے سامنے بیٹھے شخص کی طرف بڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ یہ رقم پکڑو لیکن اپنا وعدہ بھی یاد رکھنا جس کے بعد سب انسپکٹر اپنا ہاتھ میز کی سائیڈ پر لے جاتا ہے۔سب انسپکٹر شہری سے پوری رقم کا مطالبہ کرتا ہے لیکن شہری کہتا ہے کہ باقی رقم کام پورا ہونے اور نتائج آنے کے بعد دیں گے۔

شہری کہتا ہے کہ ہم اپنے معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ویڈیو میں سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کو سب انسپکٹر کے ساتھ بیٹھ کر سگریٹ پیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سب انسپکٹر کو کوئی کاغذ پھاڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ پیر ودھائی کے سب انسپکٹر کی بدعنوانی کی شکایت پر نوٹس و اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے سب انسپکٹر اشرف کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سی پی او سید نے کہا کہ محکمانہ وقار کو مجروح کرنے والا ہم میں سے نہیں، کڑا احتساب کریں گے، بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز قطعا برداشت نہیں، افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…