ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

دوسری کلاس کی بچی اسکول میں بند، پوری رات سر کھڑکی میں پھنسا رہا

datetime 23  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اڑیسہ کے اسکول میں دوسری جماعت کی بچی پوری رات بند رہی، باہر نکلنے کی کوشش میں اپنا سر کھڑکی میں پھنسا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے ضلع کیونجھر میں ایک 8 سالہ بچی کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں وہ اسکول کے اندر ہی بند ہو گئی اور پوری رات کلاس روم میں قید رہی۔اسکول میں شام کی کلاسز ختم ہونے کے بعد سرکاری اسکول کے عملے نے کمرہ بند کردیا، مگر یہ دیکھنے کی زحمت نہیں کی کہ اسکول میں کوئی بچہ رہ تو نہیں گیا۔اسکول میں دوسری جماعت کی طالبہ جوتسنا دہوری اندر ہی موجود تھی اور عملہ اسکول کے دروازے بند کرکے جا چکا تھا، بچی کے والدین پوری رات اس کی تلاش میں سرگرداں رہے لیکن وہ نہیں ملی۔

اس دوران بچی نے باہر نکلنے کی کوشش کی اور کھڑکی کی سلاخوں کے بیچ سے گزرنے لگی، جس پر اس کا جسم باہر نکل آیا، مگر اس کا سر سلاخوں میں پھنس گیا اور وہ اسی تکلیف دہ حالت میں پوری رات پڑی رہی۔صبح جب اسکول کا تالہ کھولا گیا تو بچی اندر موجود تھی، چوکیدار نے گاں والوں کو بتایا جس کے بعد بچی کے والدین اور دیگر لوگوں نے مل کر سلاخیں کاٹ کر بچی کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…