واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکومت نے 55 ملین غیرملکیوں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ویزے منسوخ کیے جائیں گے،یہ بھی دیکھا جائیگا کہ لوگ دہشت گردوں کی امداد میں ملوث تونہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ ایسے غیرملکیوں کیویزے منسوخ کرکے ملک بدرکیاجائیگا،امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو نئے ویزوں کا اجرا بھی معطل کردیا۔