لاہور(این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے عدالتی فیصلے پر جشن منانے والے 7افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائنز لاہور میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق موقع سے کچھ خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد مال روڈ بلاک کرکے ٹریفک کے بہا ئومیں خلل ڈال رہے تھے، گرفتار افراد کو ضابطے کی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔