جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا نیٹ ورک پکڑاگیا، دہشتگردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد آباد (نیوز ڈیسک)کراچی: پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے متعدد اہم گرفتاریاں کی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کے علاقے ماتلی میں ایک سماجی شخصیت کو قتل کیا گیا تھا۔ مقتول 45 سالہ شخص علاقے میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے معروف تھے۔ اس کیس میں ملوث 4 افراد کو 8 جولائی کو گرفتار کیا گیا، جن کی نشاندہی کے بعد پورا نیٹ ورک سامنے آیا۔اے آئی جی آزاد خان کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات سے تین ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔

دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی جو قتل میں استعمال ہوئی تھی۔تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ قتل کی منصوبہ بندی ایک بھارتی ایجنٹ سنجے کمار عرف فوجی نے کی، جو اس وقت ایک خلیجی ملک میں مقیم ہے۔ اس نے شیخوپورہ کے سلمان ورک کو ہائر کیا، جس نے محمد عمیر ورک سے رابطہ کیا۔ عمیر ورک نے شکیل احمد، محمد سجاد اور محمد عبید کے ذریعے رقم تقسیم کرائی۔حکام کے مطابق، یہ تمام ملزمان سنجے کمار کے ساتھ رابطے میں تھے اور بھارتی خفیہ ایجنسی نے علیحدگی پسند گروہوں کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا کہ پاکستانی شہری محمد ارسلان ولد حبیب احمد خلیجی ریاست میں سنجے کمار سے ملا اور اسی نے قتل کے لیے ہٹ ٹیم کو مالی اور لوجسٹک مدد فراہم کی۔

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے بھاری فنڈز فراہم کیے گئے، اور سنجے کمار نے بیرونِ ملک بیٹھ کر اس کارروائی کی نگرانی کی۔ بھارتی میڈیا نے اس قتل کے بعد کھلے عام خوشی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کی واضح مثال ہے، اور پاکستان اس معاملے کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…