منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بارش میں بھیگتی بھاگتی حرا مانی مداحوں کے نشانے پر آگئیں

datetime 22  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی بارش میں نیلی ساڑھی پہنے مزے لیتی، بھیگتی بھاگتی اور نٹ کھٹ ادائیں دکھاتی اداکارہ حرا مانی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت پائی، اکثر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔حال ہی میں حرا مانی نے نیلی ریشمی ساڑھی میں بارش کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے،تاہم ان تصاویر اور کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔صارفین نے کہاکہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے عوام مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ اداکارہ ایسے وقت میں بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کرکے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔کچھ صارفین نے کہا کہ حرا مانی کو ایسے مواد سے گریز کرنا چاہیے جو ان کی شہرت اور نام کو متاثر کرے، ایک صارف نے لکھا کہ خدارا رحم کریں، آپ ایک اسٹار ہیں، یہ تصاویر آپ کی ساکھ خراب کر رہی ہیں۔دیگر صارفین نے مشورہ دیا کہ وہ دیگر اداکاراں کی طرح شائستہ انداز اپنائیں، باوقار رہیں، بھارت کی نقالی نہ کریں۔ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آپ بھی کرینہ کپور بننے لگی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…