منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے 4علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

datetime 22  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بھر سے جولائی میں لیے گئے مزید 10ماحولیاتی نمونوں کے نتائج جاری کردئیے گئے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے جو پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم ہے۔

اس کے علاوہ این ای او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2کروڑ 80لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔این ای او سی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…