راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی میں لال حویلی کے باہرمشعلیں جلانے پرآگ بھڑک اٹھی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لال حویلی کے باہرمشعلیں جلائی جارہی تھیں کہ وہاں آگ بھڑک اٹھی ۔اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجودتھے ۔انہوں نے آگ بجھانے کےلئے کارکنوں کواحکامات جاری کرناشروع کردیئے۔