جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برطانوی شاہی فوج نے اپنے افسران کی ٹریننگ کیلئےپاک فوج کے افسر کی خدمات حاصل کر لیں نام جان کر آپ فخر کریں گے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فوج کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہو گیا۔ پاکستان آرمی کے میجر عقبہ حدید ملک برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو ٹریننگ دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر بن گئے ہیں بلکہ وہ 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر بھی بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ٹرینر میجر عقبہ حدید کی خدمات کو برطانیہ کی سینڈ ہرسٹ اکیڈمی کے لئے حاصل کیا گیا ہے جہاں وہ برطانوی فوجی افسران کو ٹریننگ دیں گے ۔ اس طرح وہ پہلے مسلمان ٹرینر ہیں جو ڈھائی سو برس پرانی دنیا کی اس بہترین ملٹری اکیڈمی میں بطور ٹرینر خدمات انجام دیں گے۔میجر عقبہ حدید نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ایک مسلمان افسر ان کو ٹریننگ دے رہا ہے اور یہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا اعتراف ہے کہ برطانوی فوجی افسران کی ٹریننگ کے لئے پاک فوج کے ٹرینر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
میجر عقبہ حدید نے مزید کہا کہ یہ پاک فوج کی بہت بڑی قربانی ہے کہ وہ اپنے ٹرینرز کو پاکستان سے باہر کسی دوسرے ملک کی فوج کو ٹریننگ دینے کے لیے بھیج رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ بات بے حد خوش کن امر ہے کہ ایک ایسی فوج کا افسر جس نے اپنے ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات میں کامیابی سے ملک دشمن قوتوں کے قدم اکھاڑے ہیں ایسی فوج کو ٹریننگ دے گا جو دو ممالک میں اس طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔ لہذا یہ امر برطانیہ کے لئے باعث فخر ہے کہ ان کی فوج کو پاکستانی فوج کا ٹرینر ٹریننگ دے رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے سوالات کے جواب میں وہ اکثر کہتے ہیں کہ برطانوی اکیڈمی کے افسران کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ان کی ٹریننگ ایک مسلمان اور پاکستانی افسر کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا تھا کہ ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم صرف ترقی یافتہ ممالک کی افواج سے سیکھتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں۔ بہت سی چیزیں اور قابلیت ایسی ہوتی ہے کہ غیر ملکی افواج بھی ہم سے بہت کچھ سیکھتی ہے۔
جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ غیر ملکی فوج بہت سی ایسی چیزیں ہم سے سیکھنا چاہتی ہے جو انہیں نہیں آتیں یا انہیں اس کے بارے میں معلوم نہیں، اس بات کا ایک ثبوت یہ ہے کہ برطانوی فوج کے آفیسرز اور کیڈٹس بڑی تعداد میں پاکستان میں ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔ برطانوی فوجی کچھ سیکھتے ہیں تو وہ آتے ہیں۔ اگر وہ ہم سے کچھ نہ سیکھتے ہوں تو برطانیہ والے اپنے افسران کو ہمارے پاس کیوں بھیجیں گے؟ جنرل عاصم باوجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے سیمینارز، فورمز اور ورکشاپ میں ہمارے پاس دنیا کی مختلف افواج کے لوگ سیکھنے کیلئے آتے ہیں اور وہ ہم سے سیکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…