پشاور(این این آئی)وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ طورخم اورچمن بارڈر پرجلد لینڈ پورٹ بنائینگے، اسٹریٹیجک ڈیویلپمنٹ پالیسی یکم ستمبر سے نافذ کردی ہے ۔خیبرپختونخوا ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کے دوران وفاقی وزیرخرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لینڈ پورٹ سے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت میں آسانی ہوگی،دوسال افغانستان کو ترجیحی تجارت کی آفر دے چکے ہیں کوئی جواب نہیں ملا،تجارت کے فروغ کے لئے نئی کمرشل آتاشی تعینات کردیئے گئے،رواں سال مختلف ممالک میں چھتیس کمرشل آتاشی تعینات کیے ہیں،وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے،ملک میں توانائی بحران میں کمی آئی ہے،پاک چائنہ کاریڈور میں 40ارب ڈالرمیں 75فیصد توانائی کے منصوبے ہیں،اسٹریٹیجک ڈیویلپمنٹ پالیسی یکم ستمبر سے نافذ عمل ہے