منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی شہری کہاں گئے ؟۔۔۔ پاکستانی پریشان

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کوہ پیمائی کے غرض سے آئے ہوئے دو امریکی شہری لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں واقع چوٹی اوگر ٹو کو فتح کرنے کی مہم پر دو امریکی کوہ پیما اپنی روانگی کے بعد سے لاپتہ ہیں جبکہ خراب موسم کے باعظ ان کی تلاش کا کام بھی رک گیا ہے ۔ کوہ پیمائی اور مہم جوئی سے متعلق الپائن کلب پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے دو امریکی شہری سکاٹ ایمسن اور کیل ڈیمپسٹر کوہ پیمائی کے غرض سے چوبیس جولائی کو پاکستان آئے تھے جن کا مشن 6960 میٹر بلند چوٹی اوگر ٹو کو سر کرنا تھا۔ چند روز تیاری کے بعد انہوں نے اشکولی سے اپنے سفر کا آغاز کیا سفر میں ان کے ہمراہ گائیڈ عبدالغفور، باورچی شہزاد عالم اور مقامی مزدور شامل تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ 21 اگست کو ان دونوں امریکی مہم جوؤں نے اوگر ٹو نامی چوٹی کے شمال کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ ان کے ابتدائی منصوبے میں پانچ دن اوپر چڑھنا اور نیچے جانا تھا ۔ لیکن مقررہ تاریخ تک کوہ پیمائوں واپسی نہ ہوئی تو بیس کیمپ کی جانب سے الپائن کلب کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور کوہ پیمائوں کےاہل خانہ سے الپائن گروپ کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔ الپائن کلب انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کوہ پیما اب تک لاپتہ ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو بھی روک دیا گیا ہے ۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کے لئے موسم کے اچھا ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…