سلام آباد(آن لائن)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی شرانگیز تقریر کے بعد حکومت انہیں پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کرے گی۔ملک دشمن عناصر ملک میں سیاست نہیں کرسکتے۔سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ 5ستمبر کے ساتھ لاہور میں ملاقات ہوگی۔پانامہ پر کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جانے کے بعد اپوزیشن کو سڑکوں پر نہیں آنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں سندھی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ الطاف حسین کو میرے خیال کے مطابق دوبارہ پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ان کو سزا ہونی چاہئے اور انہیں عام معافی نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔گورنر پنجاب نے ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ الطاف حسین نے شرانگیز بیان دیا۔اس وقت فاروق ستار نے الطاف حسین سے روابط ختم کرنے اور اس سے الگ ہوکرکہ سیاست کرنے کا اعلان کیا ہے اور اگر انہوں نے روابط ختم نہ کئے تو پھر دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملک دشمن عناصر سیاست نہیں کرسکیں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی سفارتخانہ سے الطاف حسین کے بیان پر احتجاج ریکارڈ نہ کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو الطاف حسین کے حوالے سے ریفرنس بھیجا گیا ہے۔پانامہ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے بل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل جمع کرانا ہر رکن کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پانامہ مسولہ پر کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے بعد سڑکوں پر احتجاج کا حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وزیراعظم نوازشریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں۔انہوں نے پنجاب کے ساتھ سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان کو بھی اہمیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا اور یہ پاکستان کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ5ستمبر کو لاہور آئیں گے اور ان کے ساتھ ناشتے پر ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ کے تجربات اور سندھ پنجاب کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ایوارڈ کا مسئلہ دسمبر تک حل ہو جائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں آپریشن کی ضرورت نہیں وہاں پر حالات کراچی جیسے نہیں۔صوبے کی جانب سے نئی فورس بنائی گئی ہے جسے فوج نے ٹریننگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے۔جان کیری کے بھارت کے دورے کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ان کو امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سی پیک منصوبہ پر تکلیف ہے ،بھارت کی جانب سے اسے ناکام کرنے کی سازش اور شرارت کی جارہی ہے۔
الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیاجائے گا یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا



















































