کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)سٹی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنمافاروق ستار،خالد مقبول،محفوظ یار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے میئر کراچی کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سٹی کورٹ میں پانی کی بندش کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول،محفوظ یار سمیت بارہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔میئرکراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس آئندہ سماعت پر وسیم اختر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ کراچی میں پانی کی قلت و بندش کے خلاف ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے دوران مٹکے بھی توڑے تھے۔