پشاور(این این آئی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل 30اگست 2016 کو طلب کیا ہے جس میں مرکزی وزیر برائے سیفران لفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن مولانا لطف الرحمان ،سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ،سینئر وزیر برائے آبپاشی سکندرحیات خان شیرپاؤ ،مسلم لیگ (این )کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، ا ے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک ،پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچا ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ،سیکرٹری سیفران ،سیکرٹری ہوم اینڈٹرائبل افیئر ز،آئی جی پی ،رستم شاہ مہمند اور خالد مسعود شرکت کریں گے۔سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ سیشن کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی میں تفصیلی بحث کے تناظر میں افغان مہاجرین کو ان کے وطن افغانستان باعزت رخصتی کو ممکن بنانے سمیت مہاجرین کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔