ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیوں لگایا؟ اب پاکستان مردہ باد کے نعرے لگواؤ!!! الطاف حسین نے بابر غوری کو فون پر کیا کہا؟ نئی ریکارڈنگ نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رہنماء الطاف حسین کی گفتگو کی ریکارڈنگ لیک ہو گئی۔ لیک ہونے والی آڈیو فوٹیج نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں ایم کیو ایم کے سابق قائد الطاف حسین ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر سخت باز پرس کرتے سنائی دے رہے ہیں۔ آڈیو کال کے مطابق الطاف حسین بابر غوری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بابر غوری نے خودکو بچانے کیلئے پاکستان کا نعرہ لگایا۔ بابر غوری اور الطاف حسین کی آڈیو کال کے دوران تیسرے ایک شخص نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے بابر غوری کے بارے میں یہ کہا کہ یہ ذلیل شخص ہے، اس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوایا ہے۔
الطاف حسین کے غیض و غضب کے جواب میں بابر غوری نے کہا کہ ’’بھائی میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ کسی غلط نیت کی وجہ سے نہیں لگوایا ، بلکہ اس وجہ سے لگایا ہے کہ کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم محب وطن نہیں، میں نے صرف اسی بات کو کلیئر کرنے کیلئے نعرہ لگایا تھا، میں اندر سے آپ کے ساتھ ہوں‘‘۔ ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری کی بات کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ تم ہوتے کون ہو کلیئر کرنے والے؟ تمہارا کوئی حق نہیں بنتا۔ جس پر بابر غوری نے فوری طور پر کہا کہ ’’بھائی اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہے تو مجھے معاف کر دیں، میری ٹویٹ غلط ہے تو میں معافی چاہتا ہوں، مجھ سے غلطی ہوئی ہے‘‘۔ بابر غوری کی بات کے جواب میں ایک تیسرے شخص نے بابر غوری کو کہا کہ بھائی آپ دوبارہ ٹویٹ کریں کہ ’’پاکستان مردہ باد‘‘ اس پر بابر غوری نے جواب دیا کہ بھائی ہمارا ٹویتر پر # ٹیگ آئندہ سے پاکستان مردہ باد ہوگا، جو جو بھی پاکستان زندہ باد لکھے گا اس کے جواب میں ہم پاکستان مردہ باد لکھیں گے۔بابر غوری کی بات سن کر الطاف حسین نے جواب دیا کہ میری محبت میں تمہیں کچھ کرنا ہوگا، کچھ کرو ، میری محبت میں پاکستان مردہ باد کا نعرہ چلاؤ ۔
الطاف حسین کا حکم سن کر جواب دیا گیا کہ کوئی مائی کا لال ہمیں نہیں روک سکتا، پاکستان مردہ باد، پاکستان مردہ باد‘ پاکستان مردہ باد۔ آڈیو کال میں موجود تیسرے شخص نے اس کے جواب میں مشورہ دیا کہ پاکستان کے سفارتخانوں کے باہر جا کر یہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے چاہئیں۔ مبینہ آڈیو کال کے مطابق الطاف حسین نے تمام باتیں سن کر جواب دیا کہ میں ’’پاکستان کو نہیں مانتا‘‘ جس پر بابر غوری اور تیسرے موجود ایک شخص و خاتون نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوانے شروع کر دیئے۔ آڈیو کال میں الطاف حسین، بابر غوری، تیسرا نا معلوم شخص اور ایک خاتون پاکستان پر ہیجانی کیفیت میں لعن طعن کرتے اور پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…