منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان مہاجرین۔لالچ بُری بلا ! ہزاروں پاکستانیوں نے خودہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی دے ماری

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین ڈاکٹر عمران زیب نے انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی شہری مراعات حاصل کرنے کیلئے خود کو افغان مہاجرین ظاہر کرکے اپنی پاکستانی شہریت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرحدی و ریاستی امور کا اجلاس چیئرمین غالب خان کی زیر صدارت ہواجس میں چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین نے بتایا کہ 20 ہزار پاکستانیوں نے مراعات حاصل کرنے کے لیے افغان مہاجرین کے کارڈ بنوائے، جس پر نادرا نے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے ہیں۔اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ بلوچستان میں ایسے ہزاروں افغانی موجود ہیں، جنہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرلیے ہیں۔اجلاس میں وزارت سیفران کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ افغان مہاجرین کو مدت قیام کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔کمیٹی اراکین نے افغان مہاجرین کے لیے آنی والی امداد میں خرد بْرد کی شکایت بھی کی۔رکن قومی اسمبلی نذیر خان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے آنے والی غیر ملکی امداد کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ کہاں خرچ ہوتی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ افغان مہاجرین کی امداد کے لیے دیئے گئے پیسے کہاں خرچ ہوئے؟اراکین نے وزارت سیفران کے حکام سے سوال کیا کہ جب حکام خود امداد کے پیسے ہڑپ کر رہے ہوں تو افغان مہاجرین پاکستان سے افغانستان کیسے جائیں گے۔چیئرمین کمیٹی غالب خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں افغان مہاجرین کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، کمیٹی کو اس پر شدید تحفظات ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…