اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارتخانے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستانیوں کو ویزا سے استثنیٰ نہیں دیا ہے، اس حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ درست نہیں ہے، امریکی سفارتخانہ نے یہ وضاحت پرنٹ میڈیا میں شائع ایک رپورٹ پر کی ہے، آن لائن انٹر نیشنل نیوز نیٹ ورک نے یہ خبر امریکی نیوز ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک خبر کا ترجمہ کرکے جاری کی تھی، ویب سائٹ نے خبر میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا حوالہ بھی دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ امریکہ نے ویزا استثنیٰ والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے، تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اس استثنیٰ کی تردید کی ہے اور پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ امریکہ جانے کی خواہش رکھنے والے افراد سفارتخانے کی ویب سائٹ میں دی گئی ہدایت پر عمل کریں۔