جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

خیبرپختونخوامیں نئی موٹر وے کے ساتھ ایک اور بڑی خوشخبری،سنگ بنیاد 25اگست کو رکھا جا ئیگا

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مجوزہ سوات ایکسپریس وے کو موٹروے میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ جمعرات 25اگست کو اس پر تعمیراتی کام کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جا رہا ہے جبکہ چکدرہ تا تیمرگرہ و دیر خاص شاہراہ کو کشادہ اور دو رویہ بنانا بھی زیرغور ہے تاکہ دیرپائیں و بالا اور چترال کے تینوں اضلاع میں شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے علاوہ آگے تاجکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی روابط بڑھانے کی منصوبہ بندی پر بھی کام شروع کیا جا سکے دورہ دیر پائیں کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سوات موٹروے کی شکل میں ملاکنڈ کے عوام کو صرف ایک بڑی شاہراہ ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں کیونکہ شاہراہ کے دونوں اطراف میں صنعتی و تجارتی زون بھی قائم ہونگے جنکی بدولت روزگار کے مواقع بڑھنے کے علاوہ سیاحت کو بھی زبردست ترقی ملے گی انہوں نے کہا کہ تیس ارب روپے سے زیادہ لاگت کا یہ میگا منصوبہ صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل سے شروع کر رہا ہے تاہم صوبے میں مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی روابط بڑھانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز شاہراہوں اور صنعت و سیاحت کے شعبوں میں صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گا جو صوبے کا بنیادی حق ہونے کے علاوہ قومی یکجہتی کے فروغ میں تقویت کا باعث بھی بنے گا مظفر سید ایڈوکیٹ نے اہل علاقہ کی طرف سے پیش کردہ مسائل و مطالبات کے جواب میں یقین دلایا کہ چکدرہ، تالاش اور تیمرگرہ سمیت ضلع کے تمام بازاروں کو جدید بنانے پر کام تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اسی طرح چھوٹی سڑکوں اور گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت اور آبنوشی و آبپاشی کی سہولیات کا عمل بھی مربوط انداز میں آگے بڑھے گا تاکہ لوگ ان سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…