لاہو ر(این این آئی )تحریک انصاف میں پارٹی عہدوں کے بعد ڈی جے کی ذمہ داریوں کے معاملے پر بھی سرد جنگ کا آغاز ہو گیا ،ڈی جے ولی سنز نے ایک مرتبہ پھر ڈی جے بٹ سے جلسہ چھین لیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں میو زک کا تڑکاکون سا ڈی جے لگائے گا؟ ا س معاملے پرڈی جے بٹ اور ڈی جے ولی سنز میں سرد جنگ جا ری تھی تاہم بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 24اگست کو جہلم میں ہونے والے جلسے میں ڈی جے ولی سنزاِن اور ڈی جے بٹ آؤٹ ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ اور ڈی جے ولی سنز کی طرف سے جلسے میں خدمات دینے کیلئے مرکزی رہنماؤں سے رابطے کئے جارہے تھے۔