اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) دوا ساز کمپنیوں نے لوٹ مار کی تیاری کرلی۔ دل،جگر اور گردوں سمیت مختلف امراض کی دوائیوں کی قیمتوں میں تین سو سے نوسو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا گیا۔دواسازکمپنیاں ایک بار پھرعوام کومہنگائی کا ٹیکہ لگانے کے لیے پرتولنے لگیں۔ امراض قلب،جگر،گردوں کی تکلیف سمیت جان بچانے والی پانچ سو مختلف دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کامطالبہ کردیاہے۔
دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے مورفین انجیکشن دوہزار سے بڑھا کرچار ہزار،ملیریا کی دوائی میفلوجن 150 روپے سے بڑھا کر 677 روپے،اینٹی بائیوٹک دوا واریکون کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔اوپفن نامی آنکھ درد کی دوائی کی قیمت 70 سے بڑھاکر 650 روپے،سوجن دور کرنے کی دوا ڈولوبس کی قیمت 112 سے بڑھا کر 828 روپے ،بےہوشی کے لئے استعمال ہونے والے پینٹوتھل انجکشن کی قیمت 1700 کے بجائے 3658 روپے کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دوا ساز کمپنیوں کی تجاویز پر غور کے لیے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس تیس اگست کو طلب کرلیا ہے۔
قیمتو ں میں اضا فے کا امکان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں