پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہوشیار ہوجائیں!بچوں کے اغواء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف بڑے اقدام کافیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر (این این آئی )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں اور عام شہریوں کو مبینہ اغواء کار قرار دے کرتشددکانشانہ بنانے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،شہر میں کسی منظم اغواء کارگروہ کے سرگرم ہونے کا تاثر قطعاًبے بنیاد ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے او راے پلس کیٹگری کے سکولوں میں پو لیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہاں ایس پی اور ڈی ایس پیز کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مذکورہ سکولوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کئے گئے ہیں اور جیسے ہی سکول انتظامیہ اسے پریس کر ے گی تو اس کی اطلاع پو لیس انفارمیشن سسٹم میں پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کے سامنے اغواء کی افواہوں کو زیر بحث لانے سے گریزکریں ، جو لو گ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ایسے لو گ جو کہ عام شہریوں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر مبینہ اغواء کارقرار دے دیتے ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنا تے ہیں ان کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…