کراچی(این این آئی)ملک بھر کے شادی ہالز کی بکنگ پر ایڈوانس سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قائم شادی ہالز تقریبات کے بعد اپنی انکم پر سیلز ٹیکس دیتے تھے۔ اب کسی بھی تقریب کی بکنگ کے وقت ہی ان سے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔