اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پی ایل سی نے کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔سی پی ایل سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال 6بچوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 5 کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ترجمان سی پی ایل سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایل سی کے پاس بچوں کے لاپتہ ہونے کے تمام اعداد و شمار موجود ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ بچوں کے اغواء کے اعداد و شمار میں کوئی حقیقت نہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ بچوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات تھی مگر کئی بچے واپس اپنے والدین کے پاس آگئے ہیں، تاہم ہر لاپتہ ہونے والے بچے کو اغواء نہیں کہا جاسکتا۔ترجمان سی پی ایم سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس بچوں کے اغواء سے متعلق کوئی اطلاعات ہیں تو سی پی ایل سی کو 1102 پر دیں۔واضح رہے کہ گشتہ روز بچوں کے اغوا کے گروہ کی سرغنہ (جسے کل گرفتار کر لیا گیا ہے) پشاور پولیس کے ریٹائر ڈی ایس پی کی بیوی نکلی ہے جبکہ اس کے مطابق گروہ میں حاضر سروس پولیس اہلکار کی بیوی بھی شامل ہے۔