اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بوئنگ کرشل ایئرپلین کمپنی کے صدر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور وائس چیئرمین رے کونر نے خط لکھ کر پی آئی اے اور بوئنگ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہاکہ وزیر اعظم کے تعاون سے پی آئی اے کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ بدھ کو بوئنگ کمپنی کے وائس چیئر مین رے کونر نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے پی آئی اے ار بوئنگ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں کو 781 ڈریم لائنز میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی۔خط میں رے کونر وزیر اعظم کے تعاون سے پی آئی اے کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پی آئی اے کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے اصلاحات جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ 787 ڈریم لائنز مسافر طیارہ مناسب سائز اور منفرد خوبیوں کا حامل ہے۔ اس طیارے سے پی آئی اے آپریشن میں بہت بہتری آئے گی۔ یہ طیارہ پی آئی اے پریمئر سروس کی یورپ اور ایشیا کی پروازوں کیلئے موزوں ہوگا۔ رے کونر نے کہا کہ بوئنگ کے تعاون سے پی آئی اے میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو قانونی تقاضوں کے مطابق بوئنگ کی پیشکش پر غور کی ہدایت کی اور کہا قومی ائیر لائن کی بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بوئنگ کی پیشکش پی آئی اے کو بہترین ائیرلائن بنانے کی ہماری کوششوں کا ثبوت ہے ۔