بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

اورنج ٹرین ،لاہور والوں کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اورنج لائن سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر اورنج لائن منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر کے باوجود اسے وقت پر مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، اضافی وسائل اور لیبر لگا کر تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا اور اسے طے شدہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ،تمام تر مشکلات اور تاخیر ی وجوہا ت کے باوجود 44فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جو حوصلہ افزا ء امر ہے ،منصوبے کا الیکٹریکل و مکینکل ورکس جلد شروع کیا جا رہا ہے، اس مقصد کے لئے سی آر نورنکو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر چو لاہور پہنچ گئے ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے سپورٹس بورڈ کی 400کنال سے زائد اراضی دو سال کے لئے بلا معاوضہ سی آرنورنکو کے حوالے کر دی گئی ہے جہاں ٹرین کے مختلف کاموں کے لئے عارضی فیکٹری قائم کی جائے گی ، اس مقصد کے لئے سمندری راستے سے مشینری ستمبر میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گی ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے میٹرو ٹرین ٹریک کے ا طراف میں شجر کاری اور ہارٹی کلچرورکس کی ضرورت پر زور دیا ہے،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اس معاملے پر خصوصی توجہ دے اور جلد از جلد اپنا پلان تیار کرے ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 44فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا56 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا40فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا39فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا44فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور اسے شیڈول کے مطابق سال رواں کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیراتی کام سے متاثر ہونے والے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ کا پرنسپل آفس اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول یتیم خانہ کی چار دیواری اور سیوریج سسٹم کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھپر سٹاپ میں 13کلاس رومز کے نئے بلاک کی تعمیر کے لئے پرانی عمارت کی مسماری اور بنیادوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز سکول ایمپرس روڈ کے چھ کلاس رومز کی تعمیر رواں ہفتے شروع کر دی جائے گی ۔خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ ان سکولوں میں جاری تعمیراتی کام کے دوران طلبہ و طالبات کے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے اضافی اخراجات کے سا تھ عارضی چاردیواریا ں ضرور تعمیر کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سروسز مہیا کرنے والے محکمے تعمیراتی کام کے دوران اپنے انفراسٹرکچر کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں ۔اورنج ٹرین کے تمام سٹیشنوں پر نیسپاک کی طرف سے فراہم کئے جانے والے ڈیزائن کے مطابق بجلی ‘پانی ‘ گیس اور ٹیلی فون سمیت یوٹیلٹی سروسز کے کنکشن مہیا کئے جائیں ۔لیسکو شہریوں کی سہولت کا خیال رکھے اور اپنی سروسز کی منتقلی کے لئے کم سے کم دورانئے کے لئے شٹ ڈاؤن کرے ۔اجلاس میں ایم پی اے چودھری شہباز ‘ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نبیل جاوید‘ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر جاوید اقبال ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…