کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپٹ افسروں سے وصول ہونے والے 1ارب 85کروڑ روپے حکومت سندھ کے حوالے کر دئیے ہیں۔ سندھ حکومت نے کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی ہیں۔سندھ میں کرپشن کا اعتراف کرنے والے تمام افسران نہ صرف اہم عہدوں پر فائز ہیں بلکہ محکمہ بلدیات نے تو رضاکارانہ طور پر رقوم واپس کرنے والے 4افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیکر بیڈ گورننس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ نیب نے رضاکارانہ طور پر رقوم واپس کرنے والے 180 کرپٹ افسروں کی فہرست بھی حکومت سندھ کے حوالے کی لیکن سیکرٹری اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ کرپشن کی رقم واپس کرنا ہی کرپٹ افسروں کے لئے بڑی سزا ہے۔