اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف سے صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقو ب خان کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے ریاست کے امور احسن طریقے سے انجام دینے پر سردار یعقوب کی خدمات کو سراہا ۔ سیاسی عمل کے تسلسل سے جمہوری نظام مستحکم ہوا ہے حکومت کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی دنیا نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر کا نوٹس لے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقو کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے ریاست کے امور احسن طریقے سے انجام دینے پر سردار یعقوب کی خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی دنیا نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم اور جبر کا نوٹس لے ۔ کشمیری عوام اپنے آزادی کے حق کے لئے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے حمایت کرتی رہے گی اور سیاسی عمل کے تسلسل سے جمہوری نظام مستحکم ہوا ہے ۔