’’صدر کا انتخاب ‘‘، وہ گھڑی آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا ، پیپلز پارٹی ااور (ن) لیگ کے درمیان میدان سج گیا

16  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے میدان آج سجے گا۔ مسلم لیگ ن نے سابق سفارت کار مسعود خان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری لطیف اکبرکو نامزد کیا گیا ہے۔ صدر کے انتخاب میں کشمیر کونسل کے 7 اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48 اراکین ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔صدرآزادکشمیرکے انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح 10 بجے آزادجموں وکشمیر قانون سا زاسمبلی کے لاجنگ ہال میں ہو گی۔
صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی زیر صدارت آزادکشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کے نئے صدر کا انتخاب ہو گا۔حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے سابق سفارت کارمسعود خان جبکہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیر خزانہ اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری چودھری لطیف اکبرکو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 49 میں سے 48 جبکہ کشمیر کونسل کے 7 اراکین صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔آزادجموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن تو منتخب ہوچکے ہیں لیکن اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ انھوں نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ اوراس موقع پر سینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…