نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے پاکستان سے مذاکرات کرنے کے لیے پیشگی شرائط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اْسے مذاکرات کی دعوت دی گئی تو وہ اس کا خیر مقدم کرے گا مگر پاکستان بین الااقوامی طور پر تسلیم شدہ حافظ سعید اور سید صلاح الدین جیسے دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے اور ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کرے۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کو پاکستان سے فروغ ملتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ضروری ہے کہ پاکستان سرحد کے پار سے بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی معاونت بند کرے۔
وکاس سوروپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرت شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان بین الااقوامی طور پر تسلیم شدہ حافظ سعید اور سید صلاح الدین جیسے دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے اور ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کرے۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ۔بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گردی کو پاکستان سے فروغ ملتا ہے۔
پاکستان مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو یہ کام پہلے کرے ، بھارت نے حیران کن مطالبہ کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں