پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک ) پشاور میں لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف نرس بچوں کی اغوا کار نکلیں ۔ پولیس نے بچوں کے اغوا کار گروہ کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گروہ میں اسٹاف نرس، مختلف میٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔ اغوا کار گروپ کی طرف سے نومولود بچوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی کے مطابق اغوا کار گروپ اب تک 9 بچوں کو فروخت کرچکا ہے جن میں سے ایک گیارہ سالہ بچی کا سراغ لگا لیا گیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کی سرغنہ وجیہہ نامی نرس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو سرکاری ہسپتال میں کام کرتی تھی جبکہ دیگر 6 ارکان بھی پولیس کی حراست میں ہیں جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔گروہ ہسپتال انتظامیہ کی مدد سےزندہ کی بجائے ، مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔ مزید ارکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہستپالوں اور میٹرنٹی ہومز سے بچوں کو اغٖواء کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ گروہ کے ارکان ایک بچے کو اغواء کرنے کے بعد 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔گروہ میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں کو اغواء کرنے والے اس گروہ میں 4 خواتین ، ایل ایچ وی اور نرس شامل ہے ،گروہ کے ارکان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود اور شیر خوار بچے اٹھاتے ہیں اور اس کام میں انہیں ہسپتال کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر عملے کی معاونت حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گروہ اب تک 9 بچوں کو فروخت کر چکاہے تاہم گزشتہ روز ایک بچے کو فروخت کرتے وقت گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے اور بچے کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بچوں کے اغواکا بڑتا ہوا معاملہ ہسپتالو ں میں والدین کو بچو ں کی بجا ئے کیا دیا جا تا ہے جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جا ئے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں