اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویز شاہد پاشا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سیاسی سرگرمیوں سے روکیا جا رہا ہے ۔کارکنوں کو روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ملازمت کے مقام سے گرفتار کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔یہ بات انہوں نے نائن زیرو میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ اب توخواتین کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے ۔گلستان جوہر سے دو خواتین کو حراست میں لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کو ساسی سرگرمیوں سے روکا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے ۔ ایم کیو ایم احتجاج کیلئے ہر آئنی و جمہوری راستہ اختیار کرے گی ۔اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے متعدد کارکنوں کی گرفتاری پر وفاق اور سندھ حکومت ایکشن لے ۔