منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

نازیبا کلمات اور بہتان تراشی ،سردار ایاز صادق معروف ٹی وی اینکرز کیخلاف حرکت میں آگئے،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق نے مختلف ٹی وی چینلز پر معزز اراکین پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا کلمات کہنے اور بہتان تراشی کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے شکایت کی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ ایسے چینلز، اینکرز اور تبصرہ نگاروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے جو کہ اراکینِ پارلیمنٹ پر بہتان تراشی کرتے ہیں۔ شکایت میں مزید کہاگیا ہے کہ اراکینِ پارلیمنٹ آئین پاکستان اور قومی سلامتی کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں اور اْن کو ٹی وی چینلز پر غدار قرار دینا یا دلوانا نہ صرف آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے بلکہ پارلیمنٹ کی بھی توہین ہے، اور اس طرح کی بہتان تراشی کا حق نہ ہی کسی ٹی وی چینل کے پاس ہے ، نہ ہی کسی اینکر کے پاس اور نہ ہی کسی تبصرہ نگار کے پاس۔ اْنہوں نے چیئر مین پیمرا سے کہا ہے کہ ایسے ٹی وی چینلز کے مالکان، اینکرز اور تبصرہ نگاروں کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اورپارلیمنٹ کو کاروائی سے مطلع کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…